اسلام مخالف نظریات رکھنے والی بھارت میں فیس بک کی پبلک پالیسی چیف انکھی داس نے استعفیٰ دے دیا ،مگر ایسا کیوں کیا ؟

 اسلام مخالف نظریات رکھنے والی بھارت میں فیس بک کی پبلک پالیسی چیف انکھی داس ...
 اسلام مخالف نظریات رکھنے والی بھارت میں فیس بک کی پبلک پالیسی چیف انکھی داس نے استعفیٰ دے دیا ،مگر ایسا کیوں کیا ؟
سورس: twitter/@CNBCTV18Live

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سوشل میڈیا کی معروف ویب سائٹ فیس بک پر اسلام مخالف مواد کو بڑھاوا دینے والی بھارت کی پبلک پالیسی کی سربراہ انکھی داس مستعفی ہو گئیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انکھی داس انسانی حقوق کی تنظیموں کے احتجاج پر استعفیٰ دینے پر مجبور ہوئی ہیں۔
وال اسٹریٹ جرنل میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق فیس بک کی پبلک پالیسی چیف نے ہندو قانون ساز کی جانب سے کی گئی مسلمان مخالف پوسٹوں کو ہٹانے سے انکار کیا تھا جب کہ پالیسی چیف کا یہ اقدام فیس بک کے کاروباری مفادات کو نقصان پہنچا سکتا تھا۔رپورٹ کے مطابق انکھی داس پر یہ بھی الزام ہے کہ وہ فیس بک پر بھارت کی حکومتی جماعت (بی جے پی) کی پالیسیوں کی حمایت کرتی ہیں۔
رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز مواد بھارتی وزیراعظم کے قریبی ساتھی قانون ساز راجہ سنگھ نے فیس بک پر پھیلایا تھا۔راجہ سنگھ نے روہنگیا سے تعلق رکھنے والے مہاجر مسلمانوں کو گولی مارنے اور بھارتی مسلمانوں کو غدار قرار دیتے ہوئے مساجد کو مسمار کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔بعد ازاں فیس بک نے رپورٹ سامنے آنے کے بعد راجہ سنگھ کو بلاک کردیا تھا۔