حکومت نے پاکستانی معیشت کو کریش کردیا ،ثابت ہو گیا اناڑی حکومت نہیں چلا سکتے:احسن اقبال

حکومت نے پاکستانی معیشت کو کریش کردیا ،ثابت ہو گیا اناڑی حکومت نہیں چلا ...
 حکومت نے پاکستانی معیشت کو کریش کردیا ،ثابت ہو گیا اناڑی حکومت نہیں چلا سکتے:احسن اقبال

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ دو سالوں میں پاکستان کو تباہی کےکنارے تک پہنچادیا گیا،موجودہ حکومت نے پاکستان معیشت کو کریش کردیا ، اناڑی وزیر اعظم نے ملک کی معیشت کا نقصان کیا، آج ملک میں کرپٹ وزیر اعظم مسلط ہے،سلیکٹڈ  نے بھارت کو کلین چٹ دے دی ہے کہ وہ کشمیر کو ہڑپ کرجائے،آج یہ بات ثابت ہوگئی کہ اناڑی حکومت نہیں چلاسکتے۔

نجی ٹی وی کےمطابق میڈیا سےگفتگو کرتےہوئےاحسن اقبال کاکہناتھاکہ ہمارے دورمیں بجلی کا بحران ختم ہوچکا تھا ،آٹا اور چینی کے ریٹ کم تھے، 2018تک پاکستان دنیا کی بہترین ترقی کرتی ہوئی معثیت میں شامل تھا ، 2018تک دہشت گردی کو مکمل شکست دی جاچکی تھی،2018تک سی پیک پوری رفتار کے ساتھ اپنی منزل کی جانب گامزن تھا،موجودہ حکومت نے پاکستانی معیشت کو کریش کردیا ہے،دو سالوں میں پاکستان کو تباہی کےکنارے تک پہنچا دیا گیا،دو کروڑسے زائد لوگوں کو بے روزگار کردیا گیا، ملک میں لوڈ شیڈ نگ نے دوبارہ منہ نکال لیا ہے،موجودہ حکومت کےبروقت فیصلے نہ کرنے کی قوت نے بحران کو چار چاند لگا دیئے ہیں،آج ملک میں کرپٹ وزیر اعظم مسلط ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کےبروقت فیصلے نہ کرنےکی وجہ سےچارسو ارب روپےکاعوام پرڈاکہ ڈالا گیا،آج یہ بات ثابت ہوگئی کہ اناڑی حکومت نہیں چلاسکتے،اناڑی وزیراعظم نےملک کی معیشت کانقصان کیاہے،آج حکومت کی نااہلی کی وجہ سےپاکستانی عوام پریشان ہیں،دو وقت کی روٹی اپنے بچوں کو کھلانا مشکل ہوگیا ہے،وزیر اعظم کا الزام تھا کہ مسلم لیگ کی حکومت بیرونی قرضے لیتی ہے، ہم نے پانچ سالوں میں  جتنے قرضے لئے اس حکومت نے دو سالوں میں اس سے زیادہ قرضے لئے ،ہم نے کراچی ایکسپریس مکمل کیا جو تیس سالوں سے ادھورا تھا، موجودہ حکومت نے دو سالوں میں ایک بھی پروجیکٹ شروع نہیں کیا ۔احسن اقبال نےکہا کہ اس حکومت کے پاس کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی بے حرمتی کے لئے بھی کہنے کو کچھ نہیں ہے ،اِنھوں نے بھارت کوکلین چٹ دے دی ہے کہ وہ کشمیر کو ہڑپ کرجائے۔

مزید :

قومی -