فرانسیسی جریدے کے سر ورق پر ترک صدر رجب طیب اردوان کا توہین آمیز کارٹون شائع ہو گیا،تصویر دیکھ کر آپ کو بھی غصہ آجائے
پیرس(ڈیلی پاکستان آن لائن )فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میگرون کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ بیانات پر ترک صدر نے بھر پور ردعمل دیا تو دونوں ملکوں کے درمیان تناﺅ پیدا ہو گیا ۔اس صورتحال میں فرانسیسی جریدے ’چارلی ہیبڈو‘کے سر ورق پر ترک صدر رجب طیب اردوان کا توہین آمیز کارٹون بنا یا ۔ فرانسیسی میگزین کی جانب سے اس حرکت پر ترکی نے قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کردیا۔ترک صدر کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں چارلی ہیبڈو کے اقدام کو محض اشتعال انگیزی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فرانسیسی جریدے کا مقصد صرف ترکی اور اسلام سے عداوت ہے۔
فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے متعلق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے حمایت پر مبنی بیان کے بعد ترک صدر نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے 'فرانسیسی صدر کو اپنا دماغی معائنہ' کرانے کی تجویز کی تھی۔جس کے جواب میں فرانس نے ترکی میں موجود اپنے سفیر کو مذکورہ بیان کے بعد مشاورت کے لیے واپس بلالیا تھا۔