اختر مینگل کی مریم نواز شریف سے ملاقات ،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ایسی بات کہہ دی کہ بی این پی سربراہ مشکل میں پڑجائیں گے

اختر مینگل کی مریم نواز شریف سے ملاقات ،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ایسی ...
اختر مینگل کی مریم نواز شریف سے ملاقات ،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ایسی بات کہہ دی کہ بی این پی سربراہ مشکل میں پڑجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ماضی میں پنجابی کے خلاف بلوچستان میں آگ لگائی گئی جس سے غریب مرے اور آج امیر شریف کے جاتی امراء کی زیارت کیلئے سرداراختر جان خود چل کر گئے ،کاش آپ دس سال پہلے عام لوگوں کو نہ اکساتے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سردار اختر مینگل کی مریم نواز شریف سے ملاقات اور صوبائی حکومت پر تنقید کے جواب میں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹس کرتے ہوئے کہا کہ سردار اختر جان مینگل کو جواب دیں گے، ماضی سب کو یاد ہے کہ جب بلوچستان کی آزادی کے نعرے لگائے جاتے تھے، میں ان صرف ان نوجوانوں کو ریکاڈ بتارہا ہوں جو پندرہ سال پہلے یہ سب نہیں جانتے تھے۔انہوں نے کہا کہ سردارا ختر مینگل نے کہا کہ کیا جام صاحب حکومتوں کا حصہ نہیں رہے ؟جی اختر جان جام صاحب بالکل رہے، آپ رہیں تو ٹھیک ہے ہم پر اعتراض؟دو بار وزیراعلیٰ صوبائی وزراء اورباقی عہدے بھی دیکھے۔

انہوں نے کہا کہ نیپ،بی این ایم پھر ہم بی این پی مینگل بنے ،اختر جان قسم کھائیں سب سے زیادہ مسنگ پرسنز کے حوالے سے آپ کو کس دور میں مدد اور ریلیف ملا؟ اللہ تعالیٰ سب سے بڑا ہے وہ ہمیں چیزیں دکھاتا ہے، بلوچستان کے فیصلے بلوچستان کے اندر ہونے چاہئے۔