شعیب اختر کے ساتھ ناروا سلوک، مشتاق احمد بھی میدان میں آگئے

شعیب اختر کے ساتھ ناروا سلوک، مشتاق احمد بھی میدان میں آگئے
شعیب اختر کے ساتھ ناروا سلوک، مشتاق احمد بھی میدان میں آگئے
سورس: Screen Grab

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ شعیب اختر کے معاملے میں ڈاکٹر نعمان نیاز کی ذمہ داری تھی کہ وہ اسے اچھی طرح سنبھالتے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشتاق احمد نے کہا کہ شعیب اختر کے ساتھ جو بھی ہوا اچھا نہیں ہوا، گھر پر کوئی بھی مہمان آئے تو اس کی عزت کرنی چاہیے، ڈاکٹر نعمان کو معاملے کو اچھے انداز میں سنبھالنا چاہیے تھا، ہمیں ایسا رویہ اپنانا چاہیے کہ نوجوانوں کیلئے مثال بنیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کے دوران ڈاکٹر نعمان نیاز نے حارث رؤف کی تعریف کرنے پر شعیب اختر کی لائیو نشریات کے دوران بے عزتی کرتے ہوئے انہیں شو سے نکال دیا تھا۔ شعیب اختر کے مطابق انہوں نے بریک کے بعد معاملہ سنبھالنے کی کوشش کی اور جان بوجھ کر اس بات کو مذاق قرار دیا لیکن نعمان نیاز اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہے جس کے باعث وہ پروگرام سے اٹھ کر آگئے اور پی ٹی وی سپورٹس سے استعفیٰ دے دیا۔

مزید :

T20 World cup -T20 Expert Opinion -