ٹک ٹاکر سے بد تمیزی کیس،ملزم شہروز کی عبوری ضمانت میں آج تک توسیع 

       ٹک ٹاکر سے بد تمیزی کیس،ملزم شہروز کی عبوری ضمانت میں آج تک توسیع 

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور کی سیشن عدالت نے گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر خاتون سے بد تمیزی کیس میں ملزم شہروز کی عبوری ضمانت میں آج تک مزید توسیع کر دی۔ایڈیشنل سیشن جج اخلاق احمد نے ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت کی۔ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم شامل تفتیش ہونا چاہتا ہے ڈر ہے پولیس ملزم کو گرفتار کر لے گی لہذا عدالت پولیس کو ملزم کی گرفتاری سے روکنے کا حکم دے۔عدالت نے وکلاء کو حتمی دلائل کیلئے آج طلب کرتے ہوئے ملزم کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

مزید :

علاقائی -