پولیس کی غیر موجودگی، ڈاکوؤں، چوروں کی وارداتیں، شہریوں سے لاکھوں کی لوٹ مار 

  پولیس کی غیر موجودگی، ڈاکوؤں، چوروں کی وارداتیں، شہریوں سے لاکھوں کی لوٹ ...

  

          لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت پولیس کی غیر موجودگی کے باعث ڈاکوؤں اور چوروں کی بلا خوف وخطر وارداتیں، بے یارومددگار شہر ی لٹنے پر مجبور ہوگئے،24گھنٹے کے دوران شہر سے 37موٹرسائیکل 3 رکشہ چوری جبکہ دیگر وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کر دئے گئے۔تفصیلات کے مطابق ہئیر کے علاقے فیز 8 میں نامعلوم چور جعفر کے گھر میں گھس کر تالے توڑ کے 8 لاکھ 50ہزار روپے مالیت کی نقدی.طلائی زیورات،گھڑیاں لیپ ٹاپ اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کر کے فرار ہو گئے.جوہر ٹاؤن کے علاقے میں نبیل نامی شہری کی دکان میں گھس کرڈاکو  46ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، باغبانپورہ کے علاقے میں ڈاکوحاجی اللہ رکھا کی دکان میں گھس کر گن پوائنٹ پر75 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے، مزنگ کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر فہیم سے 29 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، شادباغ میں ڈاکو عبدالحنان سے 2 لاکھ20 ہزار روپے مالیت کی نقدی، موبائل فون اور پرس لوٹ کر فرار ہو گئے، گلشن اقبال کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر عاشرسے50ہزار نقدی اور موبائل فون،ستوکتلہ میں ڈاکو،جاوید سے 27 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون.شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں اعجاز سے 9 ہزار سات سو روپیہ اور موبائل فون، گجر پورہ کے علاقے میں مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکو، حیدر رضوی سے 1 لاکھ روپے نقدی موبائل فون اور لیپ ٹاپ چھین کر فرار ہو گئے جبکہ جوہر ٹاؤ ن،اقبال ٹاؤ ن،بھاٹی گیٹ، مصری شاہ،شاہدرہ،کوٹ لکھپت،کاہنہ،غالب مارکیٹ، اچھرہ، گلبرگ، نشتر کالونی، شمالی چھاؤنی، سول لائن، شالیمار، سبزہ زار، چوہنگ، نواب ٹاؤ ن،مصطفی ٹاؤن، لاری اڈا، رائیونڈ سٹی، مانگا منڈی، سندر.ٹاؤن شپ،گرین ٹاؤن، ساندہ، مسلم ٹاؤن، سرور روڈ، برکی، شفیق آباد، ہنجروال، گڑھی شاہو، رنگ محل، شادمان، فیصل ٹاؤن، بادامی باغ، غازی آباد سے موٹر سائیکلیں لاری اڈا،مانگا منڈی اور سبزہ زار سے رکشے چو ری کرلئے گئے۔

مزید :

علاقائی -