پولیس نے بداخلاقی کے بعدبچے کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

   پولیس نے بداخلاقی کے بعدبچے کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

  

لاہور (کر ائم رپو رٹر)تھانہ ستو کتلہ انویسٹی گیشن پولیس نے دو سالہ بچے سے بداخلاقی کے بعد اسے قتل کرنے میں ملوث ملزم علی شان کو گرفتار کرلیا گیا ہے پولیس کے مطابق ملزم علی شان جو دو سالہ مقتول کا ہمسایہ ہے وقوعہ کے وقت مقتول بچے کو ورغلا پھسلا کر اپنے گھر لے گیا جبکہ اس دوران ملزم کی والدہ مقتول بچے کے گھر میں بیٹھی ہوئی تھی پولیس کے مطابق ملزم علی شان نے پہلے بچے کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا جس کے بعد اس کا گلا دبا کر اسے قتل کردیا ملزم اور اس کا ساتھی بچے کو دفنانے کے لئے نعش کے ساتھ کئی گھنٹے گاڑی میں گھومتے رہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید :

علاقائی -