حافظ آباد: کمرہ میں آتشزدگی، باپ، 2سالہ بیٹا جھلس کر زخمی

  حافظ آباد: کمرہ میں آتشزدگی، باپ، 2سالہ بیٹا جھلس کر زخمی

  

حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر+نمائندہ پاکستان) نواحی گاؤں کوٹ حسن خان کے قریب کمرہ میں آتشزدگی کے نتیجہ میں باپ اور اسکا دوسالہ بیٹا جھلس کر شدید ذخمی ہوگئے۔ 25سالہ عامر ولد ریاض احمد مقامی زمیندار کے ڈیرہ کے کمرے میں اپنے دوسالہ بیٹے غلام عباس کے ہمراہ سورہا تھا کہ اچانک رات کے وقت کمرے میں آتشزدگی کے باعث عامر اور اسکا بیٹا جھلس کر شدید ذخمی ہوگئے جنھیں ریسکیو کی ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر ہسپتال منتقل کیا۔ عامر کے مطابق کمرہ میں آگ کسی نامعلوم شخص نے پیٹرول چھڑ ک کر لگائی۔تاہم پولیس اس ضمن میں مصروف تفتیش ہے۔

مزید :

علاقائی -