پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی خوراک کیلئے 32کروڑ روپے کے فنڈز جاری 

پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی خوراک کیلئے 32کروڑ روپے کے فنڈز جاری 

  

           لاہور(کر ائم رپو رٹر) محکمہ خزانہ پنجاب نے لاہور سمیت صوبے بھر کی جیلوں میں قیدیوں کے کھانے پینے کی مد میں 32 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردئیے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں پنجاب حکومت نے اس مد میں سوا ارب روپے کے فنڈز مختص کر رکھے ہیں جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں محکمہ جیل خانہ جات کو 30 فیصد فنڈز جاری کئے گئے تھے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جاری کئے گئے فنڈز جیلوں میں بند قیدیوں کی خوراک فراہم کرنے کے لئے متعلقہ ٹھیکیدار کو ادا کئے جائیں گے۔ 

مزید :

علاقائی -