پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے ٹرانسپورٹرز بھی پریشان ہیں،شیخ عبدالمتین

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے ٹرانسپورٹرز بھی پریشان ہیں،شیخ ...

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری و نائب صدر مرکزی تنظیم تاجران لاہور شیخ عبدالمتین نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اتنی تیزی سے بڑھ رہی ہیں کہ قوم کی ہمت جواب دے چکی ہے۔ملک میں اعتماد اور یقین کی فضا ختم ہوتی جارہی ہے ٹرانسپورٹر کے اوسان خطا ہوچکے ہیں۔ کاروبار بند گلی کی طرف جارہے ہیں۔ غربت کی شرح بڑھ رہی ہے۔

تجارتی حلقے بحران اور  معاشی بدحالی کی وجہ سے شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

 عوام مہنگائی کی شرح میں بدترین اضافے سے بدحال اور ہر گزرتے دن کے ساتھ مشکلات کی دلدل میں پھنستے جارہے ہیں۔ ملک میں  کاروباری حلقے مسلسل دشوار اور کٹھن حالات سے گزر رہے ہیں۔ حکومت غریب اور متوسط طبقے کی حالت زار پر رحم کرے اور حالات میں بہتری لے کر آئے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -