پاکستان کرکٹ ٹیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، حاجرہ 

  پاکستان کرکٹ ٹیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، حاجرہ 

  

 لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان ویمن فٹ بال ٹیم کی مایہ ناز کھلاڑی حاجرہ خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بہت عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیااور پوری قوم کے دل جیت لئے ہیں بھارت اور اس کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف جس طرح سے ٹیم کے تمام کھلاڑیو ں نے کھیل پیش کیا اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ قومی ٹیم اب اپنا اگلا میچ افغانستان سے بھی اسی طرح بھرپور امحنت سے ضرور جیتے گی۔

 پوری قوم کی ٹیم کے ساتھ دعائیں ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -