ٹرانسپورٹرزشدید معاشی مشکلات کا شکار ہیں، گڈز ٹرانسپورٹ اونرز

 ٹرانسپورٹرزشدید معاشی مشکلات کا شکار ہیں، گڈز ٹرانسپورٹ اونرز

  

لاہور(این این آئی)آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن لاہور ڈویژن کے عہدیداران چوہدری عاطف گجر، چوہدری گل شیر وڑائچ، چوہدری بشارت وڑائچ، ماجد زمان اعوان، چوہدری مزمل حسین، حاجی امتیاز، حاجی ظفر، چوہدری اعجاز گجر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ ٹرانسپورٹرزشدید معاشی مشکلات کا شکار ہیں،مہنگائی میں اضافہ حکمرانوں کی نااہلی اور عوام دشمنی کا ثبوت ہے، غریب عوام کو زندہ درگو ر کیا جارہا ہے،موجودہ حکمرانوں نے پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرکے غریب عوام کا جینا دو بھر کردیا۔ انہو ں نے کہاکہ  ساڑھے چارماہ کے دوران حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 30روپے سے زائد کااضافہ کرکے عوام کی چیخیں نکلوادی ہیں۔

حکمرانوں نے قوم سے کیا گیا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا کاروباری طبقے کیلئے مزید مشکلات پیدا کر دی گئی ہیں۔

مزید :

کامرس -