کالعدم ٹی ایل پی کااحتجاج،لاہور کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

کالعدم ٹی ایل پی کااحتجاج،لاہور کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

  

لاہور (جنرل رپورٹر)محکمہ صحت نے لاہور کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی لگا دیا ہے ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے جس کے تحت تمام ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سے کہا گیا کہ وہ اور ان کے سینئر ڈاکٹر ایمرجنسی میں 24 گھنٹے موجود رہیں اس  حوالے سے لاہور کے چیف ایگزیکٹو ہیلتھ اتھارٹی کی طرف سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے اس میں کیا کیا ہے کے نامساعد حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ایک کالعدم تنظیم کے احتجاج کے باعث کسی بھی نا۔خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے شہر کے تمام ہسپتال الرٹ رہیں تمام مراکز صحت جس میں سروسز ہسپتال لاہور میو ہسپتال لاہور گنگا رام ہسپتال جناح ہسپتال لاہور جنرل ہسپتال پی آئی سی کے  میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ایمرجنسی میں موجود رہے ہیں یا ان کی جگہ ان کی سینئر مینجمنٹ موجود رہے سینئر ڈاکٹرز کو اون کال رکھا جائے ایمرجنسی میں ادویات کا اضافی سٹاک ہونا چاہیے۔

ایمرجنسی نافذ

مزید :

صفحہ اول -