ترقی یافتہ ممالک حکومتی پالیسیوں  سے سیکھنا چاہ رہے ہیں،حسان خاور 

  ترقی یافتہ ممالک حکومتی پالیسیوں  سے سیکھنا چاہ رہے ہیں،حسان خاور 

  

لاہور(این این آئی) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ حکومت نے کورونا وبا میں نامساعد معاشی حالات کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ آج ترقی یافتہ ممالک پاکستان کی پالیسیوں سے سیکھنا چاہ رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ جب بھی مسلم لیگ (ن)کی موجودہ حکومت کی کارکردگی سے موازنے کی بات آتی ہے تو آئیں بائیں شائیں کے علاوہ ان کے پاس کوئی دلیل نہیں ہوتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور بھٹی کے ہمراہ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ تین سو ارب ایک 27 کلومیر کی سڑک پر لگا کر 11 کروڑ کے صوبے کو خشک سالی کا شکار کروا دینا کہاں کی عقلمندی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ن لیگی گورننس کا دوسرا ستون ساری توجہ تخت لاہور پر مرکوز کر کے دیگر اضلاع اور علاقوں کو نظر انداز کرنا تھا۔

حسان خاور

مزید :

صفحہ اول -