جن وزراء نے کالعدم تنظیم سے معاہدہ کیا وہ ذمہ داری لیں، وزیراعظم پر نہ ڈالیں، واوڈا

جن وزراء نے کالعدم تنظیم سے معاہدہ کیا وہ ذمہ داری لیں، وزیراعظم پر نہ ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ جن وزرا نے کالعدم ٹی ایل پی سے معاہدہ کیا وہ خود ذمہ داری لیں،معاملہ  وزیراعظم پر نہ ڈالیں۔ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ طاقت کا استعمال مسئلے کا حل نہیں،تمام مسلمان نبی کریم  ؐ سے محبت کرتے ہیں۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ مسئلے کاحل فوری طورپر امام کعبہ اور متولی روضہ رسول ؐ کو بلا کر نکالا جاسکتا ہے، بعد میں تمام مسلمان ممالک مل کے اس کا مستقل حل تلاش کر سکتے ہیں۔

 فیصل واوڈا

مزید :

صفحہ اول -