بلاول بھٹو کا سلمان عبداللہ  مراد سے اظہار تعزیت

بلاول بھٹو کا سلمان عبداللہ  مراد سے اظہار تعزیت

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی سلمان عبداللہ مراد سے ان کی دادی کے انتقال پرتعزیت کا اظہار کیا ہے۔ بلاول  ہاؤس میڈیا سیل سے جاری تعزیتی بیان میں پی پی پی چیئرمین نے سلمان عبداللہ مراد سے ان کی دادی کی رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہادعاگو ہوں، اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں بلند درجات عطا فرمائے۔بلاول بھٹو زرداری نے سوگوار خاندان کے لیئے صبر جمیل کی دعابھی کی۔

مزید :

صفحہ اول -