ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملتان‘ 3 سال بعد  ڈی پی سی‘ 40 عارضی ملازمین مستقل

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملتان‘ 3 سال بعد  ڈی پی سی‘ 40 عارضی ملازمین مستقل

  

ملتان (سپیشل  ر پو رٹر) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ملازمین کی ترقی کیلئے تین سال بعد ڈی پی سی ہوئی جس میں چالیس عارضی ملازمین کو مستقل کردیا گیا۔ تفصیل کے مطابق (بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی فخرالسلام ڈوگر،مینجرایچ آر عقیل احمد نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میونسپل ایمپلائز ویلفیئر یونین کے صدر ملک منظور حسین،جنرل سیکرٹری سمیع اللہ خان کے مطالبے پر تین سال بعد ڈی پی سی کی۔جس میں چالیس عارضی ملازمین کو مستقل کر دیا گیا ڈی پی سی سال 2018میں ہونی تھی تین سال بعد 2021میں ڈی پی سی ہوئی۔اس موقع پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میونسپل ایمپلائز ویلفیئر یونین کے صدر ملک منظور احمد،جنرل سیکرٹری سمیع اللہ خان اورعہدیداران نے مٹھائی تقسیم کی اورجن ملازمین کومستقل کیا گیا انکو پھولون کے ہار پہنائے اور مبارکبادی۔اس موقع پر صدر ملک منظور،جنرل سیکرٹری سمیع اللہ خان نے ایم ڈی فخرالسلام ڈوگر،مینجرایچ آر عقیل احمد کا بھی شکریہ ادا کیا جہنوں نے یونین کا بھر پور ساتھ دیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -