زکریا یونیورسٹی کو پاکستان انجینئرنگ کونسل سے ڈگری کی منظوری

زکریا یونیورسٹی کو پاکستان انجینئرنگ کونسل سے ڈگری کی منظوری

  

ملتان (سپیشل رپورٹر) انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ میٹیریلز، بہاوالدین زکریا یونیورسٹی، ملتان کو پاکستان انجینئرنگ کونسل سے ڈگری کی منظوری دے دی گئی واضح رہے کہ یہ ادارہ جنوبی پنجاب میں میٹلرجی اور میٹیریلز سائنسس میں ڈگری کروانے والا واحد ادارہ ہے، (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

پاکستان انجینئرنگ کونسل کے اس اقدام سے نہ صرف ڈگری یافتہ انجینئرز بلکہ نئے آنے والے طلبا کا مستقبل محفوظ ہو گیا ہے، منظور شدہ ڈگری کے حامل انجنئیرز اور سائنسدان قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی قابلیت و صلاحیت کا لوہا منوا سکیں گے، پاکستان انجینئرنگ کونسل نے انسٹیٹیوٹ آف ایڈوانسڈ میٹیریلز کے تعلیمی نظام کے ساتھ ساتھ لیبارٹریوں (تجزیہ و تجربہ گاہوں) کو عصرِ حاضر کے تقاضوں کے عین مطابق قرار دیا ہیاس سلسلے میں بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی، ڈین آف فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر طاہر سلطان، ڈائریکٹر آف انسٹیٹیوٹ آف ایڈوانسڈ میٹیریلز پروفیسر ڈاکٹر وحید قمر خان، تمام سٹاف،  فیکلٹی ممبران اور طلبا نے اہم کردار ادا کیا اور اپنی ملی جلی کاوش سے پاکستان انجینئرنگ کونسل سے ڈگری کی منظوری کو یقینی بنایاپاکستان انجینئرنگ کونسل سے ڈگری کی منظوری ہونے سے ڈگری یافتہ انجینئرز کیلئے اعلی تعلیم، قومی و بین الاقوامی سکالرشپ اور نوکریوں کے دروازے کھل چکے ہیں جس سے اب انسٹیٹیوٹ آف ایڈوانسڈ میٹیریلز سے ڈگری یافتہ طلبا ملک و قوم کی ترقی میں پیش پیش ہوں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -