دو ریفرنسز میں ملوث ملزمان کے  خلاف کیس سیشن کورٹ ملتان منتقل

دو ریفرنسز میں ملوث ملزمان کے  خلاف کیس سیشن کورٹ ملتان منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خصو صی رپورٹر) احتساب عدالت نمبر ایک ملتان نے ہاؤسنگ کالونیوں میں موجود پلاٹوں کو مختلف جگہوں پر فروخت کرنے سے متعلق دو ریفرنسز میں ملوث ملزمان کے خلاف کیسز کو سیشن کورٹ ملتان منتقل کردیا (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)
ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں قومی احتساب بیورو کے مطابق ملزمان نے ہاسنگ سوسائٹیوں میں موجود پلاٹوں کو بار بار کئی جگہوں پر فروخت کیا گیا۔ اشتہار کے مطابق سہولیات نہیں دی گئیں۔توکل ٹان ھاوسنگ سوسائٹی کے منیجر اعتزاز الحق نیب کی حراست میں ہیں۔ ریفرنس میں موجود گواہوں کی شہادتیں قلمبند کی گئی جبکہ ملزم کی بریت کی درخواست پر وکلا بحث بھی مکمل کرلی گئی تھی۔ دوسری جانب کھادیہ فنانشل سروس کے نام سے ریفرنس میں ملوث ملزم علیم رفیق کیس بھی سیشن کورٹ بھجوا دیا گیا ہے۔