میونسپل کمیٹی کوٹ ادو‘ 31 ڈیلی ویجز ملازمین نوکری سے فارغ

میونسپل کمیٹی کوٹ ادو‘ 31 ڈیلی ویجز ملازمین نوکری سے فارغ

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)میونسپل کمیٹی کوٹ ادو گذشتہ کئی سالوں سے شدید مسائل کا شکار چلی آرہی ہے،میونسپل کمیٹی ماڈل سٹی بننے اور وافر فنڈز ملنے کے باوجود میونسپل کمیٹی کو فنڈز کی کمی کا سامنا رہتا ہے جبکہ شہر میں صفائی کی ابتر صورتحال بھی دیرینہ مسئلہ ہے، صفائی نظام (بقیہ نمبر55صفحہ6پر)

کے بہتری کے لئے کافی عرصہ قبل میونسپل کمیٹی کے شعبہ صفائی میں 31ڈیلی ویجز ملازمین کو بھرتی کیا گیا تھا اور انھیں باقاعدگی سے تنخواہیں دی جارہی تھیں لیکن گزشتہ 3 ماہ قبل مذکورہ ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی بند کردگئی، اور ملازمین 3ماہ سے تنخواہوں سے محروم چلے آرہے تھے کہ ایک ہفتہ قبل میونسپل کمیٹی افسران نے اچانک فنڈز کی قلت کا جواز بنا کر 31ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیا ہے اور انہیں 3ماہ کی تنخواہیں بھی ادا نہ کی گئی ہیں، نوکری سے اچانک نکالے جانے اور بیروزگار ہونے پر ملازمین صدمے اور مایوسی کا شکار ہیں جبکہ 3ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے سے معاشی مشکلات سے دو چار ہو گئے ہیں، ڈیلی ویجز ملازمین کو تنخواہیں دئیے بغیر نکالے جانے پر کوٹ ادو کے عوامی و سماجی حلقوں نے شدید ردعمل عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میونسپل کمیٹی کے افسران نے لیبر قوانین کی دھجیاں اڑا دیں ہیں،بغیر نوٹس اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے ملازمین کو نکالنا لیبر قوانین کی پامالی اور غریب ملازمین کے ساتھ ظلم وزیادتی اور معاشی قتل ہے،انہوں نے ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ سے نوٹس لینے اور ملازمین کو تنخواہوں کی فی الفور ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -