ترنڈہ:نوجوان تاوان کیلئے اغواء‘ ملزموں کا وحشیانہ تشدد

ترنڈہ:نوجوان تاوان کیلئے اغواء‘ ملزموں کا وحشیانہ تشدد

  

ترنڈہ محمدپناہ(نمائندہ خصوصی)نامعلوم افراد نے بیٹ بھٹو کے نوجوان کو تاوان کیلئے اغواء کرلیا، 3 دن تشدد بلیڈ کے کٹ سگریٹ سے داغتے رہے، تاوان وصول کرکے رات کی تاریکی میں پھینک گئے۔پولیس تھانہ ترنڈہ محمد پناہ نے مغوی بر آمدگی کے بعد مقدمہ درج نہ کیا(بقیہ نمبر63صفحہ6پر)

 تفصیل کے مطابق ترنڈہ محمد پناہ کے علاقہ موضع بیٹ بھٹو کی بستی ملک گلزار احمد کے رہائشی محمد شوکت ولد سراج احمد بھٹو اور دیگر خاندان والوں نے میڈیا کو بتایا کہ مورخہ 21 اکتوبر کی شب  محمد شوکت حسب معمول اپنے گھر میں سویا ہوا تھا کہ رات کی تاریکی میں اچانک 3 نامعلوم مسلح افراد گھر میں داخل ہوکر محمد شوکت کو اٹھایا اور ایک شخص نے سر کے پچھلے حصے پر کوئی وزنی شئے ماری جس سے شوکت بیہوش ہوکر گر پڑا جسے وہ اٹھا کر کسی ویران جنگل میں لے گئے اور تشدد کا نشانہ بنایا جب شوکت کو ہوش آیا تو دیکھا کہ وہ ایک جھونپڑی میں  ہے  بعد ازاں مختلف جگہوں پر گھماتے رہے۔اسی دوران اغواء کاروں نے گھر کا نمبر لے لیا جس سے اغواء کاروں نے تاوان کی ڈیمانڈ 2 لاکھ پچاس ہزار,کی ڈیمانڈ کی میرے والد نے منت سماجت اور غربت کا رونا رویا تو اغواء کاروں نے کہا کہ ہمیں تو بتایا گیا مغوی بہت بڑا زمیندار اور تگڑا بندا  ہے مگر آپ تو غریب نکلے۔اغواء کاروں نے پھر ڈیمانڈ کم کرکے اپنا ہونے والا خرچہ 30ہزار پر اڑ گئے اور 30ہزار روپے پر ڈیل ہوگئی جس پر فوری طور پر اغواء کاروں کے دئے گئے موبائل اکاؤنٹ میں 16ہزار روپے ٹرانسفر کردیا گیا بقیہ رقم نامعلوم جگہ پر رکھنے کا بولا گیا جہاں بقیہ رقم رکھ دی گئی جو انہوں نے اٹھاکر اسی شام رات کے پچھلے پہر فون کرکے بتایا کہ آپ کا مغوی بیٹ ظاہر پیر میں پھینک دیا گیا ہے تو اٹھا لیں جس پر مدعی پارٹی نے پولیس تھانہ ترنڈہ محمد پناہ کے ایس ایچ او مہر سلمان کو آگاہ کیا جس پر پولیس پارٹی نے مغوی شوکت کو بیٹ ظاہر پیر سے بر آمد کرکے تھانے منتقل کیا اور مغوی کے بیان لیکر وارثان کے حوالے کیا گیا مغوی شوکت کے والد سراج احمد نے بتایا کہ میرے بیٹے کے اغواء اور برآمدگی کے باوجود پولیس تھانہ ترنڈہ محمد پناہ  نامعلوم اغواء کاروں کیخلاف مقدمہ کے اندراج سے گریزاں ہیں پولیس مزید تفتیش کے نام پر مدعی خاندان کو پریشان کر رہی ہے  مغوی شوکت کے والد سراج احمد نے  وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رحیم یار خان سے نامعلوم اغواء کاروں کیخلاف کاروائی کرکے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -