پرانی دشمنی پر ایک قتل‘ ٹرک کی زد میں آ کر شہری جاں بحق

پرانی دشمنی پر ایک قتل‘ ٹرک کی زد میں آ کر شہری جاں بحق

  

میلسی‘ شاہ جمال (نامہ نگار‘ نمائندہ پاکستان) دنیا پور سے میلسی آنے والے کا بھائی پرانی دشمنی کا شکار ہو کر قتل کر دیا گیا پولیس نے 302 /34ت پ کے تحت مقدمہ کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ دنیا پور کے چک 24 ایم کا جہانگیر چک مغل میں اپنے بھائی دلدار سے ملنے آیا۔دونوں بھائی 9بجے شب اپنے دوست محمد علی شاہ سے ملنے گئے اور اس کے بعد لوٹ رہے تھے کہ محبوب شاہ کاشان (بقیہ نمبر66صفحہ6پر)

عرف شانے شاہ4 ساتھیوں کے ہمراہ حملہ آور ہوا پسٹل سے سیدھی فائرنگ کی اور فرار ہوگئے دلدار جاں بحق ہو گیا۔ شاہ جمال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق شاہ جمال میں محمد عاشق سندا سیال بجری سے بھرے ٹرک کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا ٹرک ڈرائیور فرار ہو گیا۔ پولیس نے نا معلوم ٹرک ڈرائیور کیخلاف اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -