مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غاصبانہ قبضے کیخلاف ملائیشیا میں یوم سیاہ کی تقریب

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غاصبانہ قبضے کیخلاف ملائیشیا میں یوم سیاہ کی تقریب

  

کوالالمپور (محمد فاروق ڈوگر) ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں کلب دار الحسان میں ایم اے پی آئی ایم نے کشمیر بلیک ڈے کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا، تقریب کے مہمان خصوصی سابق وزیر دفاع ملائیشیا داتو حاجی محمد صابو ممبر پارلیمنٹ تھے تقریب کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا، شرکا کو بھارتی مظالم کی ویڈیو دکھائی گئی اور اس کے بعد پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا ویڈیو پیغام دکھایا گیا تقریب کا آغاز ایم اے پی آئی ایم کے صدر نے کیا جس میں انہوں نے بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی، اپنی تنظیم کی جانب سے کشمیری مسلمانوں کی بھرپور حمایت کا علان کیا تقریب کے دوسرے مہمان سابق جج ملائیشیا ہائیکورٹ داتو سید احمد بن سید عابد عبدللہ نے بھی خطاب کیا آخر میں مہمان خصوصی سابق وزیر دفاع ملائیشیا داتو حاجی محمد صابو ممبر پارلیمنٹ نے کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی بھرپور حمایت کا علان کیا اور ان کی ہر فورم پر بھرپور حمایت کا بھی علان کیا، تقریب کے آخر میں ایم اے پی آئی ایم نے کشمیر بلیک ڈے کے حوالے سے کتاب کی رونمائی کی گئی جس میں خصوصی طور پر پاکستانی ہائی کمشنر آمنہ بلوچ نے شرکت کی، اس تقریب میں پی ٹی آئی میڈیا سیل کے فاروق ملک اور پی ٹی آئی ملائیشیا کے شہزاد خان اور روزنامہ پاکستان کے نمائندہ خصوصی فاروق ڈوگر نے بھی شرکت کی۔

یوم سیاہ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -