”میری انگریزی تو5 منٹ میں ختم ہو جائے گی اور ۔۔“افغانستان کے کپتان کا وہ جملہ جو سوشل میڈیا پر مقبول ہو گیا 

”میری انگریزی تو5 منٹ میں ختم ہو جائے گی اور ۔۔“افغانستان کے کپتان کا وہ ...
”میری انگریزی تو5 منٹ میں ختم ہو جائے گی اور ۔۔“افغانستان کے کپتان کا وہ جملہ جو سوشل میڈیا پر مقبول ہو گیا 

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) میچ کے اختتام پر افغانستان کے کپتان محمد نبی کے دوران پریس کانفرنس کہے جانے والا ایک جملہ اس وقت انٹرنیٹ پر وائرل ہو چکاہے جسے صارفین معصومانہ بیان کہہ رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان نے سکاٹ لینڈ کو 130 رنز سے شکست دیتے ہوئے بڑی کامیابی سمیٹی جس کے بعد کپتان محمد نبی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ”کتنے سوالات ہوں گے ، میری انگریزی تو 5 منٹ میں ختم ہوجائے گی“۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گروپ 2 میں شامل افغانستان اور اسکاٹ لینڈ کا میچ پیر کے روز شارجہ میں کھیلا گیا۔

مزید :

T20 World cup -T20 World cup News Updates -