پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر کا مصر کا دورہ، مختلف مشقوں میں شرکت کی 

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر کا مصر کا دورہ، مختلف مشقوں میں شرکت کی 
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر کا مصر کا دورہ، مختلف مشقوں میں شرکت کی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر  نے مصر کا دورہ کیا ، مصر کی بندرگاہ برنیس آمد پر پاک بحریہ کے جہاز کا استقبال کیاگیا ، مشن کمانڈر نے جہاز کے کمانڈنگ آفیسر کے ہمراہ مصری بحری حکام سے ملاقاتیں کیں ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقاتوں  میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، مصری بحریہ کے سدرن فلیٹ کمانڈر نے پاکستانی جہاز کا دورہ بھی کیا، مصر کی بندرگاہ سے روانگی کے بعد بحری جہازوں نے مشترکہ مشق کا انعقاد کیا، پی این ایس عالمگیر نے جاپانی بحریہ کے جہاز یوگری کے ساتھ بھی مشق میں شرکت کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس عالمگیر نے کثیر الملکی انسداد قزاقی آپریشن میری لبریم میں بھی حصہ لیا، مشقوں سے دوست تعلقات اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں کو مزید فروغ ملے گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -