وفاقی حکومت کا کرسچین میرج ایکٹ کی بعض دفعات میں ترمیم کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا کرسچین میرج ایکٹ کی بعض دفعات میں ترمیم کا فیصلہ
وفاقی حکومت کا کرسچین میرج ایکٹ کی بعض دفعات میں ترمیم کا فیصلہ

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) کرسچین میرج ایکٹ کے تحت طلاق کے طریقہ کار کے خلاف کیس میں وفاق نے  جواب جمع کر ادیا جس کے مطابق وفاقی حکومت نے کرسچین میرج ایکٹ کی بعض دفعات میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے ۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل سید محمد طیب شاہ کی جانب سے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی ، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ کرسچین میرج ایکٹ کی بعض دفعات کا ترمیمی مسودہ تیار کرلیا، ترمیمی مسودے کی تیاری اقلیتی نمائندوں کی مشاورت سے کی گئی۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ کے مطابق وزارت انسانی حقوق نے مذہبی امور کی مشاورت کے بعد مسودہ وزارت قانون کو بھجوایا، مسودے کا قانونی اور آئینی جائزہ لے کر پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -