"حکومت چوری چھپانے میں کوشاں ہے تو مہنگائی کو کون دیکھے گا"شاہدخاقان عباسی نے سوال اٹھا دیا

"حکومت چوری چھپانے میں کوشاں ہے تو مہنگائی کو کون دیکھے گا"شاہدخاقان عباسی نے ...

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن)  مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اپوزیشن رہنماوں کے خلاف بےبنیاد کیسز بنائے جارہے ہیں ،حکومت چوری چھپانے میں کوشاں ہے تو مہنگائی کو کون دیکھے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہان تھا مہنگائی اور بےروزگاری میں اضافہ ہوگیا ،حکومت کی ناکامیاں مہنگائی کی صورت میں سامنےآرہی ہیں،الیکشن چوری ہونے کا عوام کی جیب پر اثر پڑ رہا ہے ،ڈالر میں اضافہ اور روپیے میں کمی کیوں ہورہی ہے ؟،جومعاملات عوامی نہیں ہوتے ان کی تشہیر کی جاتی ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر قوانین بدنیتی سے بنائے جائیں گے تو نتائج تو اچھے نہیں ہوں گے ،نیب آرڈیننس کی کیاعجلت تھی سمجھ سے باہر ہے ،حکومت آج تک توشہ خانہ کےتحائف کاجواب نہیں دےسکی۔فوری اور شفاف الیکشن پاکستان کے مسائل کا واحد حل ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -سیاست -