سعودی عرب کے مدد کے اعلان کے بعد ڈالر کی قیمت میں آج کاروبار شروع ہوتے ہی ہوشربا کمی 

سعودی عرب کے مدد کے اعلان کے بعد ڈالر کی قیمت میں آج کاروبار شروع ہوتے ہی ...
سعودی عرب کے مدد کے اعلان کے بعد ڈالر کی قیمت میں آج کاروبار شروع ہوتے ہی ہوشربا کمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عر ب سے ڈالر ملنے کے بعد پاکستان میں ڈالر کی اونچی اڑان رکنے کے بعد اب لینڈ کرنا شروع ہو گئی ہے ، آج بھی قیمت میں مزید کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے بعد ڈالر کی قیمت گراوٹ کا شکار ہونا شرو ع ہو گئی ہے اور اب تک ایک روپیہ 3 پیسے کم ہو چکی ہے ، ڈالر سستا ہونے کے بعد اس وقت 171 روپے 75 پیسے میں فروخت ہو رہاہے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 4.2 ارب ڈالر کا پیکج دینے کا اعلان کیا گیا جس کے فوری بعد سے ڈالر کی قیمت گرنا شروع ہو گئی ، گزشتہ رو ز کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں 2.47 روپے کمی ہوئی ۔

مزید :

بزنس -