ہمارا مشرقی ہمسایہ فیک نیوز سے دنیا بھرمیں ہمیں بدنام کرنے کی کوشش کررہاہے ،معید یوسف

ہمارا مشرقی ہمسایہ فیک نیوز سے دنیا بھرمیں ہمیں بدنام کرنے کی کوشش کررہاہے ...
ہمارا مشرقی ہمسایہ فیک نیوز سے دنیا بھرمیں ہمیں بدنام کرنے کی کوشش کررہاہے ،معید یوسف

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک 20سال تک پاکستان کو افغانستا ن میں مسئلہ سمجھتے رہے،ہمارا مشرقی ہمسایہ فیک نیوز سے دنیا بھرمیں ہمیں بدنام کرنے کی کوشش کررہاہے۔

معید یوسف نے کہا کہ بھارت کا پاکستان کے خلاف فیک نیوز پر مبنی بیانیہ آشکار ہوچکاہے،فیک نیوز کا مسئلہ پاکستان نہیں دنیا بھر میں ہے،ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہم حق بجانب بیانیہ بیان کریں ، مختلف بیانیے مل کر ہی بتاتے ہیں کہ پاکستان کیسا ملک ہے،پاکستان حقائق پر مبنی قومی بیانیے پر یقین رکھتا ہے،امریکہ سے آنے والے واشنگٹن واپس پہنچتے ہی بدل جاتے ہیں۔

مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور اپنے فرائض سے آگاہ ہے، ہمیں حقیقی قومی بیانیے کو دنیاکے سامنے رکھنے کےلیے میڈیا کی جدتوں کےساتھ چلنا ہوگا،ہم اسٹریٹجک کمیونی کیشن میں دیگر ممالک کے نسبت پیچھے ہیں ،ایک ہی بیانیہ ہر جگہ ایک ہی طرح سے نہیں سمجھا جاسکتا۔

مزید :

قومی -