پاکستان کے ہاتھوں دردناک شکست بھارتی ٹیم کیلئے بھولنا مشکل ہو گیا ، بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سارو گنگولی نے ٹیم کو کیا مشورہ دیاہے ؟ جانئے 

پاکستان کے ہاتھوں دردناک شکست بھارتی ٹیم کیلئے بھولنا مشکل ہو گیا ، بھارتی ...
پاکستان کے ہاتھوں دردناک شکست بھارتی ٹیم کیلئے بھولنا مشکل ہو گیا ، بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سارو گنگولی نے ٹیم کو کیا مشورہ دیاہے ؟ جانئے 

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے ہاتھوں دردناک شکست کو بھارتی ٹیم بھلا نہیں پا رہی ہے جس پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ اور سابق کپتان سارو گنگولی نے ٹیم کو حوصلہ دیتے ہوئے مشور دیاہے کہ پاکستان کے خلاف شکست کو بھلا کر ٹورنامنٹ میں آگے آنے والے میچوں پر فوکس کریں ۔

نجی ٹی وی ’ جیو سپر ‘ کی رپورٹ کے مطابق سارو گنگولی کا کہناتھا کہ میں ٹیم میں ایک اضافی باولر کی کمی محسوس کر رہاہوں ، بھارتی ٹیم کو پاکستان کے خلاف دس وکٹوں سے شکست کو بھولنا ہو گا ، ابھی ایک میچ ہواہے ، بھارتی ٹیم کم بیک کر سکتی ہے ۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر شکست کا ملبہ ایک بھارتی مسلمان کرکٹر محمد شامی پر ڈالا گیا جس کا افسوس ہے ، کھیل مقبول ہو چکاہے ، آج کے دور میں لوگ اپنا غصہ سوشل میڈیا پر نکالتے ہیں ۔

سارو گنگولی نے کہا کہ وہ ابھی اسی صورتحال سے گزر چکے ہیں، 2003 کے ورلڈ کپ میں جب وہ کپتان تھے تو آسٹریلیا کے خلاف انہیں یکطرفہ میچ میں شکست ہوئی تھی ۔اس وقت بھی ٹیم میں شامل کھلاڑی محمد کیف کے گھر پر پتھراﺅ کیا گیا ، ان کے پتلے جلائے گئے تھے ، لیکن بھارتی ٹیم نے اس ٹورنامنٹ میں نہ صرف کم بیک کیا بلکہ فائنل تک پہنچی تھی ۔

مزید :

T20 World cup -T20 World cup News Updates -