قومی ٹیم کیلئے غیر ملکی کو مستقل ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ، کونسے نام زیر غور ہیں ؟ جانئے

قومی ٹیم کیلئے غیر ملکی کو مستقل ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ، کونسے نام زیر غور ...
قومی ٹیم کیلئے غیر ملکی کو مستقل ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ، کونسے نام زیر غور ہیں ؟ جانئے
سورس: Twitter/@TheRealPCB

  

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ قومی ٹیم کے مستقل ہیڈ کوچ کے لیے غیر ملکی کوچ کو لانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ قومی ٹیم کا مستقل ہیڈ کوچ غیر ملکی ہوگا اور چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ غیر ملکی کوچ کی تلاش کا معاملہ خود دیکھ رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر گیری کرسٹن شارٹ لسٹ میں سرفہرست ہیں جب کہ سابق آسٹریلوی بیٹسمین سائمن کیٹچ کا نام بھی ہیڈ کوچ کے لیے زیر غور ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی کو انگلینڈ کے سابق کوچ پیٹر موریس کے نام میں بھی دلچسپی ہے اور پیٹر موریس کا پی ایس ایل فرنچائز کے ساتھ معاہدے کا امکان ہے۔واضح رہےکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ثقلین مشتاق عبوری ہیڈ کوچ ہیں جب کہ ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن بیٹنگ کنسلٹنٹ اور ورنن فلینڈرکوبولنگ کنسلٹنٹ مقررکیاگیا ہے۔

مزید :

کھیل -