اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کب شادی کرنے والے ہیں؟ کترینہ کیف اور وکی کوشل کے بعد ان کی شادی کی تاریخ بھی سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی

اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کب شادی کرنے والے ہیں؟ کترینہ کیف اور وکی ...
اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کب شادی کرنے والے ہیں؟ کترینہ کیف اور وکی کوشل کے بعد ان کی شادی کی تاریخ بھی سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی
سورس: Instagram/aliaabhatt

  

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی مایہ ناز اداکار جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ جوڑا سال کے آخر تک رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائے گا۔

گزشتہ روز اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وِکی کوشل سے متعلق بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں قریبی دوست رواں ماہ کے دسمبر تک شادی کرلیں گے تاہم اب عالیہ اور رنبیر کے حوالے سے یہ بھی یہ ہی خیال ظاہر کیا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سٹار جوڑے نے دسمبر میں اپنی تمام تر مصروفیات ترک کردی ہیں اور رنبیر کپور نے اپنی فلم کی شوٹنگ بھی دسمبر کی بجائے جنوری میں کردی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ اور رنبیر کی شادی کی خبر کی تصدیق کیلئے کرینہ کپور کے والد اور رنبیر کے تایا رندھیر کپور سے رابطہ کیا گیا جس پر انہوں نے  تبصرہ کرنے سے انکار کیا۔

رندھیر کپور نے کہا کہ اس بارے میں کچھ نہیں جانتا نا میں نے یہ خبر سنی، جب ان کی شادی ہونا ہوگی تو ہوجائے گی۔

یاد رہے کہ اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کافی عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں، دونوں نے گزشتہ برس شادی کرنی تھی لیکن کووڈ 19 کے باعث دونوں نے شادی کا ارادہ ترک کردیا تھا۔

مزید :

تفریح -