عمرکوٹ میں فلور ملز کے گندم کے کوٹہ میں اضافے کے لیے محکمہ خوراک سندھ سے رابطہ کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر ندیم الرحمان میمن

عمرکوٹ میں فلور ملز کے گندم کے کوٹہ میں اضافے کے لیے محکمہ خوراک سندھ سے ...
عمرکوٹ میں فلور ملز کے گندم کے کوٹہ میں اضافے کے لیے محکمہ خوراک سندھ سے رابطہ کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر ندیم الرحمان میمن

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن نےکہاہےکہ عمرکوٹ میں فلورملوں کےگندم کےکوٹہ میں اضافے کےلیے سیکرٹری محکمہ خوراک سندھ سے رابطہ کیاجائے گا ، فلورمل مالکان آٹا سرکاری نرخوں پر فروخت کریں ۔

ڈپٹی کمشنرعمرکوٹ ندیم الرحمان میمن نے آج محکمہ خوراک اور فلورمل مالکان کے ساتھ ڈپٹی کمشنر آفس عمرکوٹ  میں گندم کے تھیلے کےکوٹہ میں کمی اور حکومت سندھ کی جانب سے مقرر کردہ آٹے کی سرکاری قیمت پر عمل درآمد کروانے کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عمرکوٹ ضلع میں فی فلورمل کو 6 تھیلے گندم کی فراہمی کا کوٹہ مقرر کیا گیا ہے جو کہ اس ضلع کی آبادی کے لحاظ سے بہت کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ضلع کے چکی مالکان کو روزانہ کی بنیاد پر گندم کے تھیلے مقرر کردہ کوٹہ پر فراہم نہیں کریگی تو سرکاری  سطح پر مقرر کرہ آٹے کی قیمت پر عمل درآمد کرانا بہت مشکل ہوگا کیونکہ آٹے کے چکی مالکان کو گندم کی سپلائی پوری نہیں دی گئی تو وہ گندم پرائیویٹ سطح پر خرید کرینگے تو مارکیٹ میں آٹے کا ریٹ سرکاری قیمت سے مختلف ہوگا۔انہوں نے چکی مالکان کو یقین دہانی کرائی کہ ضلعی عمرکوٹ کے لیئے گندم کی سپلائی  کا کوٹہ بڑھانے کے لیے سیکرٹری محکمہ خوراک کو خط لکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کمشنر میرپورخاص کو خط لکھا جائے تا کہ وہ میرپورخاص کے فلور ملز کے مالکان کو عمرکوٹ کے آٹا چکی مالکان کو گندم کی فراہمی مقرر کر دہ کوٹا پر فراہم کریں  اس موقع پر انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور  مختیارکاروں کو کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے مقرر کردہ آٹے کے سرکاری قیمت پر عمل درآمد کے لیے فیلڈ میں جاکروزٹ کریں اور مکمل عمل درآمد کروائیں تاکہ عوام الناس کو اس کا فائدہ مل سکے، انہوں نے تمام فلور مل مالکان کو ہدایت کی کہ حکومت سندھ کی جانب سے مقرر کردہ سرکاری قیمت پر عمل کریں اور  اپنی آٹے کی چکی پر سرکاری قیمت کا بینر لگوائیں اور اگر کوئی بھی چکی مالکان اس پر عملدرآمد نہیں کرے گا تو اس کی چکی کا لائسنس رد کیا جائے گااس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عمرکوٹ سید کبیر شاہ، چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عمرکوٹ قمر الزمان بنھبرو سمیت ضلع عمرکوٹ کے فلور مل مالکان نے شرکت کی.

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -