”افغانستان کے یہ کھلاڑی بڑے اہم ہیں جو ۔۔“ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے افغانستان کے خلاف میچ سے قبل اہم بات بتا دی 

”افغانستان کے یہ کھلاڑی بڑے اہم ہیں جو ۔۔“ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے افغانستان ...
”افغانستان کے یہ کھلاڑی بڑے اہم ہیں جو ۔۔“ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے افغانستان کے خلاف میچ سے قبل اہم بات بتا دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہاہے کہ پاکستان نے ورلڈ کپ میں بہترین آغاز کیا ہے ، کھلاڑی بہترین انداز میں کرکٹ کھیل رہے ہیں ، کھلاڑی ایک دوسرے کا ساتھ دے رہے ہیں، آخری دو میچ جیت کر اعتماد میں بہت اضافہ ہواہے ، ہم کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں لیں گے ۔
قومی ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان ٹیم کیلئے سپنرز بڑے اہم ہیں اور ان کے سپنرز بہت اچھے ہیں ، سپنرز کے خلاف ہمیں اپنے پلانز کے مطابق کھیلنا ہے ، فخر زمان وارم اپ میچز میں اچھا کھیلے ، ون ڈاﺅن سے ہٹانے کے بارے میں نہیں سوچاجا رہا ، سب ٹیمیں جیتنے کیلئے آئی ہیں ، انگلینڈ اور بھارت کو فیورٹ کہا جارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ افغانستان کے محمد نبی ، راشد خان اور مجیب اہم ترین کھلاڑی ہیں، شارجہ کی وکٹ آسان نہیں ہے۔
ان کا کہناتھا کہ میں چاہتا ہوں کہ پاکستان فائنل میں پہنچا تو اس کا مقابلہ بھارت سے ہو، بھارت سے میچ ہوا تو وہ آئی سی سی اور کرکٹ فینز کیلئے اچھا ہو گا ۔