سرکاری ٹی وی پر دوران پروگرام ہتک آمیز رویہ ، شعیب اختر نے ایک اور پیغام جاری کر دیا 

سرکاری ٹی وی پر دوران پروگرام ہتک آمیز رویہ ، شعیب اختر نے ایک اور پیغام جاری ...
سرکاری ٹی وی پر دوران پروگرام ہتک آمیز رویہ ، شعیب اختر نے ایک اور پیغام جاری کر دیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سرکاری ٹی وی پر لائیو شو کے دوران میزبان کے ہتک آمیز رویے کا شکار بننے والے سابق قومی کرکٹر شعیب اختر نے ایک اور پیغام جاری کیا ہے۔

انہوں نے انسٹاگرام پر جاری اپنی ایک سٹوری میں کہا کہ ’پاکستان میری پہچان ہے اور میں نے اپنے ملک کو کبھی مایوس نہیں ہونے دیا۔‘

سابق فاسٹ باولر نے یہ بھی کہا کہ ’میں نے اپنا خون پسینہ اس ملک کے لیے بہایا ہے، میں صحیح اور غلط کے درمیان فیصلہ کرنا اپنے ہم وطنوں کے ہاتھ میں چھوڑتا ہوں۔‘

خیال رہے کہ سرکاری ٹی وی پر جاری ورلڈ کپ کے شو میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین میچ پر گفتگو کی جارہی تھی۔ پینل میں ویسٹ انڈین لیجنڈ ویو رچرڈز، ڈیوڈ گاور، عاقب جاوید، راشد لطیف ، عمر گل ، اظہر محمود اور سپر اسٹار شعیب اختر شامل تھے۔ان تمام اسٹارز کی موجودگی میں شعیب اختر نے میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے حارث رو¿ف کا ذکر کرتے ہوئے لاہور قلندرز کی تعریف کی اور کہا کہ یہ نوجوان بولر قلندرز کے پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کی پیداوار ہے۔

پروگرام کے میزبان پہلے تو یہ کہہ کر حارث کا ذکر گول کرنے لگے کہ شاہین آفریدی انڈر 19 سے آیا، لیکن بعد میں انہوں نے ناشائستہ انداز اپناتے ہوئے شعیب اختر جیسے سپر اسٹار کو لائیو ٹی وی پر شو سے چلے جانے کا کہہ دیا۔بعد ازاں شعیب اختر نے کہا کہ سرکاری ٹی وی پر میزبان کا رویہ ناقابل برداشت تھا، نیا بھر کے لیجنڈز کے سامنے یوں شو سے جانے کا کہنا توہین آمیز تھا۔

مزید :

T20 World cup -T20 World cup News Updates -