انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کتنا سستا ہونے کے بعدبند ہو گیا ؟ جانئے 

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کتنا سستا ہونے کے بعدبند ہو ...
انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کتنا سستا ہونے کے بعدبند ہو گیا ؟ جانئے 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں مزید کمی دیکھنے میں آ ئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہو گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 52 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 172 روپے 26 پیسے پر بند ہو گیاہے ، انٹر بینک میں ڈالر دو روز کے دوران تین روپے ایک پیسہ سستا ہواہے ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت تیزی سے گراوٹ کا شکار ہوئی ہے ، آج کے روز میں ایک روپیہ 10 پیسے کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد ڈالر 173 روپے 10 پیسے میں فروخت ہو رہاہے ، اوپن مارکیٹ میں دو روز کے دوران ڈالر تین روپے 30 پیسے سستا ہو اہے ۔

مزید :

بزنس -