مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی حراست میں پاکستانی قیدی کی شہادت، بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی حراست میں پاکستانی قیدی کی شہادت، بھارتی ناظم ...
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی حراست میں پاکستانی قیدی کی شہادت، بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مقبوضہ کشمیر  میں بھارتی حراست میں پاکستانی قیدی کی شہادت پر پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کے مطابق واقعہ مقبوضہ کشمیر کے پونچھ سیکٹر میں بھارتی قابض فورسز کی زیر حراست پیش آیا، بھارتی بہیمانہ طرز عمل پر پاکستانی قیدیوں کی بہبود اور تحفظ سمیت سنگین سوالات اٹھتے ہیں ، یہ پہلا واقعہ نہیں، ماضی میں بھی بھارت میں پاکستانی قیدی پرسرار حالات میں مردہ پائے گئے۔

واضح رہے کہ معاملے پر  پاکستان نے جعلی مقابلوں میں پاکستانی اور کشمیری قیدیوں کے ماورائے عدالت قتل کے گھناؤنے بھارتی عمل کی مذمت کرتے ہوئے فی الفور واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔ پاکستان نے بھارتی جیلوں میں موجود دیگر قیدیوں کے تحفط کو بھی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -