تمام سیاسی جماعتیں اثاثوں سے متعلق ریکارڈ الیکشن کمیشن میں جمع کرانے کی پابند ہیں ، فرخ حبیب 

تمام سیاسی جماعتیں اثاثوں سے متعلق ریکارڈ الیکشن کمیشن میں جمع کرانے کی ...
تمام سیاسی جماعتیں اثاثوں سے متعلق ریکارڈ الیکشن کمیشن میں جمع کرانے کی پابند ہیں ، فرخ حبیب 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی چھان بین کا حکم عدالت نے دیا تھا ، تمام سیاسی جماعتیں اثاثوں کے بارے میں ریکارڈ الیکشن کمیشن میں جمع کرانے کی پابند ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب کا کہنا تھا کہچار روز سے فنانشل ایکسپرٹ ن لیگ اور پیپ پی کے اکاؤنٹس کھنگال رہے ہیں ، ہمارے تیم کا کہنا ہے کہ  45 کروڑ روپے کا ریکارڈ نہیں مل رہا جن میں سے تین کروڑ کسی بھون داس نے دیے ہیں ۔ 

فرخ حبیب نے کہا کہ یہ پیسے چیک کے ذریعے آئے ہوں گے ، اس کی رسیدیں نہیں ہیں ، پانامہ کیس میں فلیٹ کی مالیت مان لیں مگر رسیدیں نہ دیں ، رسیدوں کے نام پر قطری خط دکھا دیا۔

مزید :

قومی -سیاست -