شہباز شریف ایک بار پھر حکومت پر برس پڑے، کھری کھری سنادیں

شہباز شریف ایک بار پھر حکومت پر برس پڑے، کھری کھری سنادیں
شہباز شریف ایک بار پھر حکومت پر برس پڑے، کھری کھری سنادیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں افراتفری پھیلی ہے اور حکومت صورتحال سے بالکل لاعلم ہے۔

ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ  وفاقی وزراء امن و امان کی صورتحال پر متضاد بیانات دے رہے ہیں، وزرا میں سے ایک نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کالعدم جماعت کے ساتھ 2020 کے معاہدے سے لاعلم تھے۔ملک میں افراتفری پھیلی ہے جب کہ قیادت کا فقدان ہے، حکومتی مشینری موجودہ صورتحال سے بالکل لاعلم ہے، یہی عمرا ن خان کے نئے پاکستان کا طرز حکومت ہے، اس حکومت کی حالت کا اندازہ لگائیں جس کا وزیراعظم کہتا ہے کہ اس نے ٹی وی پر روپے کی قدر میں کمی کی خبر سنی، موجودہ حکمران کسی بھی احساس ذمہ داری سے عاری ہیں، ملک آٹو پائلٹ پر ہے، کیونکہ بد قسمتی سے ایک کے بعد دوسرا بحران گہرا ہوتا جا رہا ہے۔

مزید :

قومی -