ٹی 20 ورلڈ کپ، آسٹریلیا اور سری لنکا کے میچ کا نتیجہ آگیا

ٹی 20 ورلڈ کپ، آسٹریلیا اور سری لنکا کے میچ کا نتیجہ آگیا
ٹی 20 ورلڈ کپ، آسٹریلیا اور سری لنکا کے میچ کا نتیجہ آگیا

  

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آسڑیلیا نے یکطرفہ مقابلے کے بعد سری لنکا کوسات وکٹوں سے شکست دیدی۔

آسڑیلیا نے 155 رنز کا ہدف17 ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ڈیوڈ وارنر 65 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔آسڑیلیا کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں جارحانہ انداز اپنا یا گیا اور سری لنکن باؤلرز کے خلاف وکٹ کے چاروں جانب بڑی شاٹس کھیلیں گئی،اس دوران سری لنکا کی ناقص فیلڈنگ نے بھی آسڑیلیا کی مدد کی۔ساتویں اوور میں آسڑیلیا ک پہلی وکٹ گری، کپتان ایرون فنچ 23 گیندوں پر 37 رنز بناکر بولڈ ہوگئے،انکی وکٹ ڈی سلوا نے حاصل کی۔آسڑیلیا کی دوسری وکٹ نویں اوور میں گری ،گلین میکسویل چھ گیندوں پر پانچ رنز بناکر ہسارنگا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے،ہسارنگا کی گیند پر فرنینڈو نے انکا کیچ پکڑا۔آسڑیلیا کی تیسری وکٹ 15 ویں اوور کی آخری گیند پر گری، ڈیوڈ وارنز 42 گیندوں پر 65 رنز بناکر داسن شانکا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔آسڑیلیا کی جانب سے سٹیون سمتھ28 اور مارکس سٹوئنس16 رنز بناکرناٹ آؤٹ رہے۔سری لنکا کے خلاف جیت کے بعد اب آسڑیلیا کی ٹیم چار پوائنٹس کے ساتھ اپنے گروپ میں دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔انگلینڈ کی ٹیم بہتر رن ریٹ کے باعث چار پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔

سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 154رنز بنائے۔سری لنکا کی جانب دونوں اوپنرز نے ٹیم  کو بہترین آغاز فراہم کیا،تاہم ناسنکا صرف سات رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، مگر لنکن بلے بازوں نےجارحانہ انداز اپنائے رکھا اور وکٹ کے چاروں جانب شاٹس کھیلیں۔سری لنکا کی ٹیم نے نو اوور  میں 75 رنز جوڑ لیے تھے تاہم اس کےبعد سری لنکن وکٹیں جلد گرگئیں جس سے رن ریٹ میں بھی واضح کمی آئی۔ کوشل پریرا35، اسلنکا 35،فرنینڈو چار اور ہسارنگا چار رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔سری لنکا کی چھٹی وکٹ 134 کے مجوعی سکور پر گری، کپتان داسن شانکا 19 گیندوں پر 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔سری لنکا کی جانب سے راجہ پکسے 33 کرونا رتنے9 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ آسڑیلیا کی جانب سے مچل سٹارک، پیٹ کمنز اور ایڈم زمپا نے دو ،دو  وکٹیں حاصل کی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ 12 مرحلے کے میچ میں  آسڑیلیا نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔دونوں ٹیموں نے اب تک ورلڈکپ میں ایک ایک میچ کھیلا ہے جس میں دونوں ہی  فتح یاب رہی ہیں۔ آسڑیلوی کپتان ایرون فنچ کا کہنا تھا کہ شبنم کے پیش نظر پہلے فیلڈنگ کررہے ہیں، سری لنکا کی بیٹنگ کو کم سکور تک محدود کرنے کی کوشش کریں گے۔

مزید :

T20 World cup -T20 World cup News Updates -اہم خبریں -