کشمیر کا 74 واں یومِ سیاہ، ویانا میں اقوام متحدہ  کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ

کشمیر کا 74 واں یومِ سیاہ، ویانا میں اقوام متحدہ  کے دفتر کے باہر احتجاجی ...
کشمیر کا 74 واں یومِ سیاہ، ویانا میں اقوام متحدہ  کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ

  

ویانا (اکرم باجوہ) پاک فرینڈز آسٹریا کے صدر علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ اور پاک فرینڈز کشمیر کلچر آسٹریا کے سربراہ پروفیسر ملک مسرت شوکت اعوان کی زیر نگرانی  کشمیر کے 74 ویں یوم سیاہ کے موقع پر اقوامِ متحدہ ویانا دفتر کے سامنے ایک پرامن احتجاجی ریلی اور مظاہرہ کا اہتمام کیا گیا۔احتجاجی ریلی اور مظاہرے  میں پاکستانی،کشمیری کمیونٹی کے علاوہ سوڈانی،مصری اور ترک کمیونٹی نے بھی شرکت کی اور کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔

مقررین علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ،پروفیسر مسرت شوکت اعوان،منہاج  القرآن آسٹریا کے سرپرست اعلیٰ خواجہ محمد نسیم،مظہر عباس جعفری،پاک فرینڈز آسٹریا کے چیئرمین حاجی قمر حسین چودھری،النیر احمدسوڈانی، یورپین یوتھ ایسوسی ایشن کے صدر عارف سین آف ترکی،مصری ڈاکٹر عزت عوادسنٹر آف فزیالوجی اینڈ فارماکولوجی کے سینئر سائنسدان ، میڈیکل یونیورسٹی آف ویانا آسٹریا اور میڈیکل سٹوڈنٹ محمد ذیشان نے یورپین یونین اور اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کیا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا فوراً نوٹس لیاجائے۔

ریلی میں مظاہرین نے کشمیر کے جھنڈے ، پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔آخر میں محمد زاہد نے کشمیریوں کی آزادی کے لیے اور شہدائے کشمیر کے لیے خصوصی دعا کرائی۔ ریلی کے احتتام پر اقوامِ متحدہ کے سیکورٹی آفیسر کو علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ اور پروفیسر ملک مسرت شوکت اعوان نے یاداشت پیش کی۔

مزید :

تارکین پاکستان -