پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا نے 27 اکتوبر کو کشمیر بلیک ڈے منایا 

پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا نے 27 اکتوبر کو کشمیر بلیک ڈے منایا 
پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا نے 27 اکتوبر کو کشمیر بلیک ڈے منایا 

  

سیئول  (رضا شاہ)  مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے مظالم کے خلاف  جنوبی کوریا کے مختلف شہروں میں احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔  کوریا میں پاکستانی سفارت خانے نے بھی آن لائن زوم میٹنگ کا اہتمام کیا جس میں سفیر پاکستان ممتاز زہرا بلوچ نے کشمیرکے معاملات پر شرکا کو آگاہ کیا۔

 پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کے صدر صابر خان نے اپنے خطاب میں کشمیریوں پر ہندوستان کے ناجائز تسلط کی مذمت کی اور عالمی دنیا سے اپیل کی کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرایا جائے اور کشمیریوں کو اُن کے بنیادی انسانی حقوق دلوائے جائیں۔

مزید :

تارکین پاکستان -