اونچی عمارت کی چھت سے اپنے موبائل فون کے کیمرے پر دور بین لگا کر خواتین کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والا پکڑا گیا

اونچی عمارت کی چھت سے اپنے موبائل فون کے کیمرے پر دور بین لگا کر خواتین کی غیر ...
اونچی عمارت کی چھت سے اپنے موبائل فون کے کیمرے پر دور بین لگا کر خواتین کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والا پکڑا گیا
سورس: File/pxfuel

  

سیئول (رضا شاہ)   جنوبی کوریا میں عمارت کی چھت سے اپنے موبائل فون پر دوربین استعمال کرتے ہوئے عورتوں کی غیر اخلاقی  ویڈیوز بنانے والا 30 سالہ شخص پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

 پولیس کے مطابق ایک مشکوک آدمی کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس جب وقوعہ پر پہنچی تو یہ بات سامنے آئی کہ 13 منزلہ عمارت کی چھت پر موجود کھڑکیوں سے ایک شخص خواتین کی غیر قانونی تصویریں اور ویڈیوز بنا رہا تھا۔

 پولیس کے مطابق ملزم اپنے موبائل فون پر دوربین کا لینز استعمال کرکے عورتوں کی عریاں تصویریں اور ویڈیوز بنایا کرتا تھا ۔ اس کے موبائل فون سے عورتوں کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بھی ملی ہیں۔

 دارالحکومت سیئول کے کانگسو پولیس سٹیشن کے مطابق ملزم کے جرائم اور ایسی عورتیں جن کی برہنہ تصاویر اور ویڈیوز بنائی گئیں کا تعین کرنے کے لئے ملزم کا موبائل فون قبضے میں لے لیا گیا ہے ۔ مزید تحقیقات کے بعد ملزم کوعدالت  میں پیش کیا جائے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -بین الاقوامی -