سپریم کورٹ بار  کے انتخابات، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج  سامنے آگئے

سپریم کورٹ بار  کے انتخابات، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج  سامنے آگئے
سپریم کورٹ بار  کے انتخابات، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج  سامنے آگئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ بار کے انتخابات برائے سال 2021 ء تا 2022ء  میں عاصمہ جہانگیر گروپ کے  احسن بھون نے کامیابی حاصل کرلی  جبکہ حامد خان گروپ لطیف کھوسہ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق احسن بھون نے لاہور سٹیشن سے 734،لطیف کھوسہ نے 277،اسلام آباد سے  احسن بھون کو 90 اورلطیف کھوسہ  کو61،بہاولپور سے احسن بھون کو 55 ،لطیف کھوسہ کو 20، ڈی آئی خان سے لطیف کھوسہ کو 19، احسن بھون کو 9، سکھر سے احسن  بھون کو 26 اور لطیف کھوسہ کو6، ملتان سے لطیف کھوسہ کو 84 اور احسن بھون کو 74 ووٹ ملے۔احسن بھون نے مجموعی طور پر 1548 جبکہ لطیف کھوسہ نے 920ووٹ حاصل کیے۔احسن بھون نے لطیف کھوسہ کو 628ووٹوں کی لیڈ سے شکست دی ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ بارکےحتمی نتائج کااعلان 3نومبر کواسلام آباد میں ہوگا۔

مزید :

قومی -