حکومت اورکالعدم تنظیم حالات کو آگ اور خون کی جانب مت دھکیلیں ، رحمان ملک نےبڑے خدشے کا اظہار کردیا 

حکومت اورکالعدم تنظیم حالات کو آگ اور خون کی جانب مت دھکیلیں ، رحمان ملک ...
حکومت اورکالعدم تنظیم حالات کو آگ اور خون کی جانب مت دھکیلیں ، رحمان ملک نےبڑے خدشے کا اظہار کردیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک نےکہاہےکہ حکومت اور کالعدم تنظیم حالات کو آگ اور خون کی جانب مت دھکیلیں ، اگر حکومت نے مدبرانہ طریقے سے کام نہ لیا تو آئندہ چند روز میں  بڑے پیمانے پر خون خرابے کا امکان ہے،اگر حکومت کو کالعدم تنظیم کے ساتھ بات چیت میں کوئی مسئلہ نہیں ہے تو اس ایشو کو حل کر لینا چاہیے۔

تفصیلات کےمطابق سینیٹررحمان ملک کاکہناتھاکہ کالعدم قراردی جانےوالی تنظیم  کوئی دہشت گردتنظیم نہیں اورنہ ہی الیکشن کمیشن نےاس جماعت پر پابندی عائد کی ہوئی ہےجبکہ اس تنظیم کی نمائندگی صوبائی اسمبلی میں بھی موجود ہے، حکومت کا اِن حالات میں کالعدم تنظیم  کےساتھ مقابلہ کسی صورت ملک کے لیے سود مند نہیں ہے۔

اُنہوں نےکہاکہ ایسےرینجرز کو بھی پولیس کے اختیارات کے ساتھ بلایا گیا ہے،اگر تدبیر کے ساتھ کام نہ لیا گیا تو کالعدم تنظیم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مابین تصادم بڑھے گا،پاکستان کو بدامنی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، جہاں معاشی صورتحال پہلے ہی خراب اور روپیہ تیزی سے گر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بروقت دونوں فریقین کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں کہ وہ اس معاملے کے حل کی جانب بڑھیں اور حالات کو آگ اور خون کی جانب مت دھکیلیں ۔