مریم نواز کی سالگرہ، کتنے برس کی ہوگئیں

مریم نواز کی سالگرہ، کتنے برس کی ہوگئیں
مریم نواز کی سالگرہ، کتنے برس کی ہوگئیں
سورس: Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز آج اپنی 48 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے گھر 28 اکتوبر 1973 کو پیدا ہونے والی مریم نواز نے اپنے باضابطہ سیاسی کریئر کا آغاز اپنی والدہ  بیگم کلثوم نواز مرحومہ کے 2017 کے ضمنی انتخاب سے کیا۔  لاہور کے حلقہ این اے 120 میں جب ضمنی انتخابات ہو رہے تھے تو کلثوم نواز لندن میں ہسپتال میں داخل تھیں ۔ ایسے میں مریم نواز نے مورچہ سنبھالا اور اپنی والدہ کیلئے کامیابی حاصل کی۔  یہ نشست سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سپریم کورٹ سے نا اہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔

اپنے والد کی نا اہلی کے بعد مریم نواز سیاست میں پوری طرح متحرک ہوگئیں اور انہوں  نے اپنے جلسوں اور ریلیوں سے یہ ثابت کردیا کہ مسلم لیگ ن کی مستقبل کی لیڈر وہی ہیں۔ انہوں نے نواز شریف کی نا اہلی کے بعد ن لیگ کے بکھرجانے والے کارکنوں کو جمع کیا  اور تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کے خلاف صف آرا ہوگئیں۔ گزشتہ تین برس سے مریم نواز نے تحریک انصاف کے خلاف ملک بھر میں جلسے کیے اور حکومت کو کافی ٹف ٹائم دیا۔

مزید :

قومی -