نعمان نیاز آف ایئر لیکن شعیب اختر کے ساتھ کیا ہوگا؟ پی ٹی وی انتظامیہ  نے اعلان کردیا

نعمان نیاز آف ایئر لیکن شعیب اختر کے ساتھ کیا ہوگا؟ پی ٹی وی انتظامیہ  نے ...
نعمان نیاز آف ایئر لیکن شعیب اختر کے ساتھ کیا ہوگا؟ پی ٹی وی انتظامیہ  نے اعلان کردیا
سورس: File

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کے دوران براہ راست نشریات میں جھگڑا کرنے پر پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) نے اینکر پرسن ڈاکٹر نعمان نیاز اور سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کو آف ایئر کردیا۔

پی ٹی وی انتظامیہ کی  جانب سے جاری بیان کے مطابق پی ٹی وی سپورٹس پر ہونے والے واقعہ کی انکوائری جاری ہے۔ کمیٹی نے قرار دیا ہے کہ  جب تک انکوائری مکمل نہیں ہوجاتی تب تک سابق کرکٹر اور اینکر پرسن کو آف ایئر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی ٹی وی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جب تک انکوائری مکمل نہیں ہوجاتی اور واقعہ سے متعلق حقائق واضح نہیں ہوجاتے اس دوران دونوں افراد پی ٹی وی کے کسی بھی پروگرام کا حصہ نہیں ہوں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کے دوران ڈاکٹر نعمان نیاز نے حارث رؤف کی تعریف کرنے پر شعیب اختر کو سٹوڈیو سے نکلنے کا حکم دے دیا تھا۔ فاسٹ باؤلر کے مطابق انہوں نے بریک کے دوران معاملے کو سنبھالا لیکن نعمان نیاز اپنا رویہ بدلنے کو تیار نہیں تھے جس کے باعث انہوں نے استعفیٰ دے دیا۔

واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد  پی ٹی وی انتظامیہ نے انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی جس کا آج اجلاس ہوا اور اسی میں دونوں کو آف ایئر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -کھیل -T20 World cup -T20 World cup News Updates -