بلوچستان عوامی پارٹی میں گروپ بندی ،سابق وزیراعلیٰ جام کمال خان نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی دنگ رہ جائے

بلوچستان عوامی پارٹی میں گروپ بندی ،سابق وزیراعلیٰ جام کمال خان نے ایسی بات ...
 بلوچستان عوامی پارٹی میں گروپ بندی ،سابق وزیراعلیٰ جام کمال خان نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی دنگ رہ جائے

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)سا بق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی میں کوئی گروپ نہیں، ہم سب ایک ہیں ،میری نیک خواہشات عبدالقدوس بزنجو اور جان جمالی کے ساتھ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں جام کمال خان کا کہنا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی تما م فیصلوں میں یکجا اور متحد ہے، ہمارے اختلافات میرے استعفیٰ سے پہلے تھے ،اس کے بعد کوئی اختلاف نہیں ہے، پارٹی میں کوئی گروپ نہیں ہے، ہم ایک ساتھ کھڑے ہیں اور  میری نیک خواہشات عبدالقدوس بزنجو اور جان جمالی کے ساتھ ہیں ۔

دوسری طرف گورنر بلوچستان سے ملاقات کرتے ہوئے سپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا جسے گورنر سید ظہور آغا نے آئین کے آرٹیکل 53کی شق 5اور آرٹیکل 127کے تحت منظور کر لیا ہے جبکہ اس حوالے سے بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ نے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے ،نئے سپیکر کا انتخاب وزیراعلیٰ کے انتخاب کے بعد عمل میں لایا جائےگا۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -