وزیراعظم عمران خان کا آزاد کشمیر کے لئے 500ارب روپے کا پیکج ،سردار تنویر الیاس نے دبنگ اعلان کردیا 

وزیراعظم عمران خان کا آزاد کشمیر کے لئے 500ارب روپے کا پیکج ،سردار تنویر الیاس ...
وزیراعظم عمران خان کا آزاد کشمیر کے لئے 500ارب روپے کا پیکج ،سردار تنویر الیاس نے دبنگ اعلان کردیا 

  

راولاکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم آزادجموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی صدر پاکستان  تحریک انصاف(پی ٹی آئی) آزادکشمیر اور ریاست کے سنیئر وزیرسردار تنویر الیاس خان کی رہائشگاہ سردار پیلس بنگوئیں آمد،سردار تنویر الیاس  کی جانب سے وزیراعظم ، کابینہ اراکین اور تنظیمی ذمہ داران کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیاجس میں کابینہ اراکین،وزیر لوکل گورنمنٹ خواجہ فاروق احمد، وزیرتعلیم دیوان علی چغتائی، وزیر زراعت سردار میر اکبر خان، مشیر حکومت چوہدری اکبر ابراہیم ، ممبر اسمبلی محترمہ امتیاز نسیم ، ممبر قانون ساز اسمبلی پیر مظہر سعید، آئی جی پولیس آزاد کشمیرسہیل حبیب تاجک، جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی راجہ منصور خان، ڈپٹی جنرل سیکریٹری سردار مرتضیٰ علی احمد ،سردار قاضی اسرائیل، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چوہدری عامر نذیر، ڈی جی لبریشن سیل سردار ارشاد محمود،سردار احمد صغیر خان،صدر پی ٹی آئی یوتھ راجہ سبیل ریاض، رہنما تحریک انصاف سردار نیئرایوب خان، سید ذیشان حیدر،سردار افتخار رشید چغتائی ،سردار امتیاز شاہین،راجہ امتیاز طاہراور دیگر موجود تھے۔

عشائیے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئےسردار تنویر الیاس خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر متحدو منظم ہے، عمران خان کے و ژن کے مطابق آزاد کشمیر میں تعمیروترقی کے نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے، وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے آزاد کشمیر حکومت کے لیے 500 سو ارب روپے پیکیج کا اعلان ہوا ہے جسے عوام کی فلاح و بہود پر خرچ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کو کرپشن فری سٹیٹ بنائیں گے، حکومت میں شامل پی ٹی آئی کی پوری ٹیم انتخابات میں عوام سے کیئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لیئے اپنی تمام تر توانائیں بروئے کار لائیں گے،عوام کو ہم بدلا ہوا کشمیر دیں گے، کہا کہ کابینہ اجلاس میں تمام اراکین شریک ہوں گے ،ہم سب عمران خان کے سپاہی، ہیں پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر مضبوط اور منظم ہے ۔

سنیئر وزیرسردار تنویر الیاس نے کہا کہ آزاد کشمیر کی سیاست میں خدمت خلق کے جذبے سے آیا ہوں، انتقامی کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتا، آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ کے حوالے سے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے، الیکشن کے دوران عوام سے جو وعدے کیے تھے وہ پورے کریں گے بلکہ ان سے بڑھ کر عوام کی خدمت کریں گے.اس سے قبل قائم مقام صدر ریاست چوہدری انوارالحق اور سینئر وزیر حکومت سردار تنویر الیاس کی پونچھ آمد پر جگہ جگہ ان کا استقبال کیا گیا۔جنڈاٹھی کے مقام پر سیکڑوں افراد نے انہیں ویلکم کہا،پھولوں کی پتایاں نچھاور کیں اور کار کنان نے فلک شگاف نعرے لگا کر انہیں خوش آمدید کہا۔

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر -مظفرآباد -